سلیم خان کو بیٹے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ بالکل پسند نہ آئی


بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو اپنے بیٹے کی نئی فلم رادھے بالکل پسند نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم رادھے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے معروف لکھاری سلیم خان نے کہا کہ رادھے کوئی اچھی فلم نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل سینیما کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اداکاروں سے لے کر ہدایت کار تک اور فلم میں کسی نہ کسی شکل میں شامل لوگوں تک پیسہ جائے۔جو بھی شخص سینیما کا مالک ہے اس کو بھی پیسہ چاہئے ہوتا ہے۔ اس سب کو جاری رکھنے کے لیے ایسی فلم چاہئے ہوتی ہے اور اس لحاظ سلمان خان کی فلم اچھی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلم دبنگ تھری اور باجرانگی بھائی جان بہت اچھی فلمیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کا المیہ ہے کہ اب یہاں اچھے لکھاری نہیں رہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے لکھاری اردو اور ہندی کا لٹریچر نہیں پڑھتے۔


متعلقہ خبریں