خیبرپختونخوا: کل سے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خان بنگش گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے نجی اور سرکاری کالجز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں  کامران بنگش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا ہے۔

صوبہ پنجاب: کل سے کلاسیں شروع کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس ضمن میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت صوبے میں 31 مئی سے تمام نجی و سرکاری کالجز ایس او پیز کے تحت کھل جائیں گے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کالجوں کے سربراہان کو ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیرویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے  کالجوں میں نہیں آسکیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑا اعلان

صوبہ پنجاب میں بھی کل سے دسویں اور 12 ویں جماعتوں کے لیے اسکول کھول دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں