سرفراز سمیت 13 کھلاڑیوں، آفیشلز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں آئسولیشن میں موجود 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واپس گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

کھلاڑی اور آفیشلز پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے آئسولیشن میں ابوظہبی جانے کے منتظر تھے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجراء میں ممکنہ مزید تاخیر کی وجہ سے گھر بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث تمام افراد کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویزوں کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے ابوظہبی روانہ کیاجائے گا۔


متعلقہ خبریں