ٹک ٹاک ویڈیو بناتے2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے


ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثات اور اموات ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں ویڈیو بناتے ہوئے دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں نے ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے دریا جہلم میں چھلانگ لگائی۔ ایک نوجوان کو بچا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے گزشتہ رات سرچ آپریشن کیا گیا تھا، لیکن اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔ دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔

گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

موٹر ڈیلرز کا پرائیوٹ گارڈ اسلحہ کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا اس دوران گولی چلنے سے خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے پرائیویٹ گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

نوجوان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آنے کے دوران ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

 


متعلقہ خبریں