پیپلز پارٹی نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل مسترد کر دیا

پیپلز پارٹی نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس مسترد کر دیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کو مسترد کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے میڈیا آرڈیننس سے متعلق کہا کہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور میڈیا پر پابندی قابل مذمت ہے اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پاس ہونے کے بعد آرڈیننس کی تیاری حکومت کا دہرا معیار ہے جبکہ عالمی اداروں نے بھی ملک میں سنسر شپ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کوملکی معاشی حالات کاعلم نہیں، شاہد خاقان عباسی

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لیے دنیا کا 5واں خطرناک ملک ہے اور فریڈم نیٹ ورک پاکستان کے مطابق ایک سال میں صحافیوں پر 148 حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صحافیوں کے خلاف سب سے زیادہ حملے ہو رہے ہیں اور پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 2 سال میں 139 سے 145ویں پر آ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں