ماضی میں آئی ایم ایف کو ن لیگ نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں آئی ایم ایف کو مسلم لیگ ن نے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں نااہل لیگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قصداً جھوٹے اعداد وشمار پیش کیے اور پاکستانی روپے کو مصنوعی طور پر منجمد رکھنے کے لیے قومی خزانے کو بدترین نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی کمی تھی، وزیر اعظم

شہباز گل نے کہا کہ نااہل ن لیگ نے 5 سالہ دور حکومت میں ایکسپورٹ کا جنازہ نکالا لیکن آج ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بدولت ترسیلات زر 24.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت پر بھاشن بازی کرنے والے آج آئین و قانون کی بات کر رہے ہیں اور طاقتور کا قانون کے سامنے جواب دہ ہونا ہی آئین و قانون کی بالادستی کی مثال ہے۔


متعلقہ خبریں