سندھڑی آم 10جون سے چین ایکسپورٹ کیا جائے گا


وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشہور سندھڑی آم 10جون سے چین ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ وزارت تھارت کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان کے سندھڑی آم ہوائی جہاز کے ذریعے برآمد کیے جائیں جائے گے۔

رزق داود نے لکھا کہ ہمارے معیاری آم کے لئے ، چین ایک ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔ میں اپنے پھلوں کے برآمد کنندگان کو چین میں وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتا ہوں۔


خیال رہے کہ پاکستانی آم اپنی لذت، ذائقے اور خوشبو کے حوالے سے پوری دنیا میں الگ پہچان رکھتا ہے۔
سندھڑی آم صوبہ سندھ کی سوغات ہے جو میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار اور مٹیاری کے اضلاع ہیں زیادہ ہوتا ہے۔

درآمدات کی ناکافی سہولیات کے باوجود یہ ملکی سوغات یورپ، کینیڈا، امریکہ، جاپان اور خلیجی ممالک سمیت 40 ممالک کو ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔ سندھڑی پاکستانی آموں میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں