حکمرانوں کو عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں، شہباز شریف

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں ہے اسی لیے حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے اور عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آٹے کی فراہمی کو حکومت یقینی نہ بنا سکی۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نااہل لیگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قصداً جھوٹے اعداد وشمار پیش کیے اور پاکستانی روپے کو مصنوعی طور پر منجمد رکھنے کے لیے قومی خزانے کو بدترین نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی کمی تھی، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا۔


متعلقہ خبریں