پاکستان کا فائزر کمپنی کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دس لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی۔

ویکسین کی خرید بذریعہ این ڈی ایم اے کی جائے گی۔ فائزر کمپنی کی جانب سے بھی ویکیسن فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ویکیسن کی سٹوریج کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لیے گئے ہیں۔

وزارت صحت اور فائزر نے ویکیسن کی خریداری کے حوالے سے بات چیت ہونے کی تصدیق ہے۔ وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ فائزر ویکیسن کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

چالیس سال سے کم بیرون ملک سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو فائزرز ترجیحی بنیادوں پر لگے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہے۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 999 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبرپختونخوا 4 ہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 195، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار 549، پنجاب 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ 3 لاکھ 17 ہزار 665، بلوچستان 25 ہزار 148، آزاد کشمیر 19 ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں