اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت مں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوپہر کو آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی، جس کے بعد تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ تیز بارش اور مختلف مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

بارش کے بعد وفاقی درالحکومت میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اسلام آباد کے اطراف کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔


متعلقہ خبریں