کورونا ویکسین، 18 سال سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کرائیں، اسد عمر

کورونا ویکسین، 18 عمر سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کرائی، اسد عمر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اب 18 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن 3 جون سے شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے اہل عمر کے حامل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اس لیے برائے مہربانی جلد سے جلد رجسٹریشن کرائیں۔

اس سے قبل 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ‘واک ان’ ویکسی نیشن کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسد عمر نے گذشتہ روز بتایا کہ تھا کہ ایک دن میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے اور تین لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔


متعلقہ خبریں