پشاور: یونیورسٹی ملازمین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ


خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف دھرنا دینے والے یونیورسٹی ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس نے 8 مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ شلینگ کی وجہ سے تین افراد کی حالت غیر ہوئی جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یونیورسٹی ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ وہ پرامن احتجاج کررہے تھے جس کے باوجود ان پر تشدد کیا گیا۔ اب وہ اپنے مطالبات سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی: نرسز پر پولیس کا لاٹھی چارج، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کے منتشر ہونے پر خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے لیکن احتجاج سے شہریوں کو تکلیف ہو تو قانون حرکت میں آئےگا،ایکشن لیکر احتجاج کو ختم کردیا ہےاور ٹریفک بحال کردی ہے


متعلقہ خبریں