ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

سونے قیمت

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے بڑھ کر 96 ہزار 280 روپے ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر بہتر ہورہی ہے۔ جنوری سے توانائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ توانائی اور کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کی وجہ طلب میں اضافہ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رواں سال اپریل میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وسط مدت میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں