بھارت: کورونا سے بچنے کے لیے سانپ کھانا جرم بن گیا

بھارت: کورونا سے بچنے کے لیے سانپ کھانا جرم بن گیا

نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سانپ کھانے والے شخص کو نہ صرف گرفتار کرلیا گیا بلکہ اس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بھارت: یو ٹیوبر کو غباروں کے ساتھ کتا باندھ کر اڑانا مہنگا پڑ گیا

بھارت کے مؤقر جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کی سانپ کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔

جریدے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رہائشی 50 سالہ کسان صرف اس لیے سانپ کھا رہا تھا کہ وہ خود کو کورونا سے محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔

آتش فشانی پیزا سوشل میڈیا پر مشہور

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع مادھورائی سے گرفتار کیے جانے والے کسان کا دعویٰ ہے کہ جو شخص سانپ کھا لے اسے کورونا وائرس نہیں لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ جنگلات متحرک ہوا اور اس نے کسان کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر بھیک مانگنے والا سائبر فقیر گرفتار

گرفتار شخص کی شناخت وادی ویلو کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس پر سانپ کھانے کے جرم میں مبلغ  7 ہزار500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں