چین: کورونا کیسز میں اچانک غیر معمولی اضافہ


چین کے جنوبی شہر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی شہر گُوآنگ ژُو میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کی انتظامیہ نے وہاں آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تازہ ترین روزانہ اعداد و شمار میں جن 27 نئے کورونا کیسز کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سے صرف سات کیسز ایسے تھے، جن میں متاثرہ افراد باہر سے آئے تھے۔

باقی نئی انفیکشنز صوبے گُوآنگ ڈونگ میں رجسٹر کی گئی مقامی انفیکشنز تھیں۔

بھارت: کورونا سے بچنے کے لیے سانپ کھانا جرم بن گیا

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اس مرتبہ لوگ بھارتی قسم کے کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ملک میں کورونا کی تیسری لہر کنٹرول میں ہے تاہم کیسز میں اضافے کے خدشات موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں