سندھ میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق، 967 متاثر

میں کسی کے کہنے پر نہیں جا رہا، وزیر اعلیٰ سندھ

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 914 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 562 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار39 کی اموات ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 967 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 73 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 508 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 640 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: سندھ میں پابندیاں برقرار رکھنےکافیصلہ

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین نہیں لگ جاتی کورونا کی وبا ختم نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابقڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر ہانس کلوج نے یورپ میں ویکسین لگائے جانے کی رفتار کو سست قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ یہ مت سوچیں کہ کورونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے اور یہ وبا اسی وقت ختم ہو گی جب 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 26 فیصد لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے جبکہ یورپ میں 36.6 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی اور 16.9 فیصد کو دوسری خوراک بھی لگ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں