پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا اور اسٹاف کورس کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی اسٹاف سے بھی خطاب کیا اور پیشہ ورانہ، داخلی اور خارجی صورت حال پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کا خواہاں ہے، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن دیرینہ تنازعات کے حل پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ریاستی اداروں سے تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے بامعنیٰ تعاون سے مسائل حل کیا جاسکتا ہے، پیچیدہ چیلنجنز سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ عزم درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے، جامع مربوط قومی کوششوں سے پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں