بھارت: کورونا کی تباہ کاریاں، سپر اسٹارز کی سرمایہ کاریاں

بھارت: کورونا کی تباہ کاریاں، سپر اسٹارز کی سرمایہ کاریاں

ممبئی: ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بدترین بحران سے دوچار دکھائی دے رہی ہے اور بھارت میں بالخصوص اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں تو بالی وڈ اداکاروں و اداکاراؤں کی سرمایہ کاریاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

امیتابھ بچن نے قیمتی اپارٹمنٹ خرید لیا، سنی لیون کے پڑوسی بن گئے

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، ارجن کپور، ریتھک روشن، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کے بعد فلم پروڈیوسر و اداکار اجے دیوگن نے بھی کروڑوں روپے مالیت کا ایک اور بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں خرید لیا ہے۔

اجے دیوگن نے جو بنگلہ خریدا ہے وہ ان کے پرانے بنگلے کے قریب ہی واقع ہے۔ اسی علاقے میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہریتک روشن اور اکشے کمار کے بھی شاندار و پرآسائش بنگلے موجود ہیں۔

نئے بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کاجول اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔

بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے نئے بنگلے کو خریدنے کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے لیکن عام حالات میں اس بنگلے کی قیمت 70 سے 75 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ بنگلے کا کل رقبہ 590 مربع گز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر اسٹارز، فلم پروڈیوسرز اور دیگر شخصیات عالمی وبا کے زمانے میں دراصل سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیا بنگلہ اجے دیوگن اور ان کی والدہ کے نام پر منتقل بھی کردیا گیا ہے لیکن اداکار کے ترجمان نے میڈیا کو بنگلے کی قیمت بتانے سے انکار کردیا ہے البتہ خریدے جانے کی تصدیق ضرور کی ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں حیرت انگیز اضافہ

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ دنوں ایک اپارٹمنٹ 31 کروڑ روپے کا خریدا ہے جس کے بعد وہ معروف اداکارہ سنی لیون کے پڑوسی بن گئے ہیں۔

بھارت میں اداکار سیف علی خان نے کچھ عرصے قبل جب ایک اور نیا بنگلہ خریدا تھا تو اس وقت کہا گیا تھا کہ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنا گھر تبدیل کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں