مزاحمت، مفاہمت کیلیے کررہے ہیں تو ہم آلہ کار کیوں بنیں؟ نیر بخاری کا استفسار

nayyar-bukhari

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کی قیادت کچھ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ عوام کے لیے پیپلزپارٹی نان ایشو نہیں ہے۔

اگر عوام اپوزیشن کا مقصد ہوتا تو اب تک یہ حکومت گرا چکے ہوتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا ہے کہ ہمیں نان ایشو کہنے والوں کو اپنا بیانیہ دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ مزاحمت اس لیے کر رہے ہیں کہ مفاہمت چاہیے۔ ان کا استفسار تھا کہ ہم ان کی مفاہمت کا آلہ کار کیوں بنیں؟

نیر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جو موقف 20 ستمبرکو تھا اس پر ہم آج بھی کاربند ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے لیے پیپلزپارٹی کی اپنی اہمیت ہے۔

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہ بننے کے موقف پر قائم

پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپنا نظریہ ہے اور پالیسی ہے جس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ اپوزیشن مل گئی تو حکومت جا سکتی ہے۔

نیرحسین بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت ثابت کرے کہ استعفوں کا معاملہ لانگ مارچ کے ساتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ استعفے آخری آپشن ہوں گے۔

پی ڈی ایم نہیں رہی اب یہ صرف ہم خیال گروپ ہے، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز کے مطابق نیرحسین بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں موجود دو جماعتیں اپنے فیصلے مسلط کرناچاہتی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ساتھ مل کر چلیں۔


متعلقہ خبریں