ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر: قیمت میں 94 روپےکا اضافہ


اسلام آباد: ملک میں یکم جون سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

لوگوں کی دو مشکلات ہیں، ایک مہنگائی دوسری بیروزگاری: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت فی کلو ایل پی جی 8 روپے مہنگی کرکے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے مقررکی گئی ہے۔

او گرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مئی کے لیے ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر ہے۔

اولین کوشش ہے کہ عوام دشمن بجٹ کسی قیمت پر منظور نہ ہونے دیا جائے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 141روپے29 پیسےکردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں