ایف سی پر2حملے،4اہلکارشہید8زخمی


کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چار جوان شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں ایف سی پر 2 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔

پہلے حملے میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار سے پانچ دہشت گرد مارے گئے اور سات سے آٹھ دہشگرد زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں  ایف سی کے چار بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے۔

دوسرے واقعے میں تربت میں ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے اور پانچ دہشت گردبھی مارے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر اس طرح کے بزدلانہ ناخوشگوار واقعات میں ملوث ہیں۔

دشمن انٹیلیجنس ادارے مشکلات سے حاصل کئے گئے امن اور بلوچستان کی خوشحالی کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دے کر اس طرح کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں