بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اسی شرح سے قوت خرید بھی بڑھ گئی ہے۔ ملک میں قوت خرید میں اضافہ خوش آئند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ امید ہے اگلے 2 سال میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔


متعلقہ خبریں