بھارتی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑ گئی ہے، وزیر خارجہ

بھارتی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑ گئی ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے سکڑ گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر سب سے زیادہ دباؤ ان کی اندرونی بگڑتی صورتحال ہے جبکہ بھارت کی معیشت غلط پالیسیوں کی وجہ سے 7 اعشاریہ 3 فیصد سکڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق بھارت میں 230 ملین آبادی غربت کی لکیرسے نیچے رہ گئی اور بھارت میں اپریل میں 73 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

عراق کے دورے سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کا دورہ کیا اورعراقی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہ کیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے پاکستان کو ناقابل یقین نقصان پہنچایا، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں کسی وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ نہیں کیا تھا۔ عراق اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا اہم رکن ملک ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے سیز فائر کی صورت میں کامیابی ملی۔


متعلقہ خبریں