خربوزوں کی جوڑی 38 لاکھ روپے میں نیلام

خربوزوں کی جوڑی 39 لاکھ روپے میں نیلام

ٹوکیو: جاپان میں خربوزوں کی جوڑی 38 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں ہر سال تیار ہونے والی نئی فصل کے پہلے پھلوں کی نیلامی کی جاتی ہے جو عام طور پر بہت مہنگے فروخت ہوتے ہیں۔

جاپان میں موجودہ موسم کے تیار ہونے والے دو خربوزوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس کی نیلامی تقریباً 38 لاکھ روپے میں ہوئی۔

سب سے زیادہ بولی لگانے والا شخص مقامی صنعتکار ہے جو چھوٹے بچوں کے لیے غذائی مصنوعات بنانے والی کمپنی کا مالک ہے۔

کورونا وائرس سے قبل اسی پھل کی نیلامی 70 لاکھ روپے میں بھی ہو چکی ہے تاہم گزشتہ سال عالمی وبا کی وجہ سے اس کی نیلامی متاثر ہوئی تاہم رواں سال نیلامی میں اچھی رقم ملنے پر کسان خوش ہو گئے اور اسے ملک میں معاشی بحالی کی علامت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 70 شیروں کا قاتل گرفتار

خربوزوں کی جوڑی پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ قیمت میں نیلام ہونے کو جاپانی معیشت سے وابستہ ایک ’’مثبت خبر‘‘ بھی قرار دیا جا رہا ہے جو کاشتکاروں کے نزدیک نیک شگون بھی ہے۔


متعلقہ خبریں