نیمل خاور کی نئی تصاویر نےمداحوں کے دل جیت لیے


پاکستان کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئرکی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ان تصاویر میں نیمل خاور دھوپ میں بیٹھے انتہائی پر سکون اور خوش نظر آرہی ہیں، انہوں نے اس کے تصویر کے ساتھ کیپشن میں صرف ایک ایموجی کا استعمال کیا جس کا مطلب سکون اور امن کا ہے۔

نیمل خان کے انسٹاگرام پر 1.8 ملین فالورز ہیں، اور ان کی نئی تصویر کو صرف 18 گھنٹوں میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد لائیک کر چکے ہیں۔ جن میں ان کے شوہر اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں۔

نیمل خاور خان اپنے بیٹے مصطفیٰ عباسی اور شوہر حمزہ علی عباسی کی تصویریں بھی اکثر اوقات اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں