اصل تحریکوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر دبا دیا گیا، صدر مملکت


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اصل تحریکوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر دبا دیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان کمزور ہیں تو طاقتور بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت آزادی کی اصل تحریکوں کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر دبا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو اسلام کا جو رخ دکھایا گیا ہے وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ قوموں کے درمیان تجارت بڑھانے اور اشتراک پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ او آئی سی ممالک خطے میں روابط اور تعاون بڑھانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو انسانیت کی خدمت کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے اور گزشتہ 6 دہائیوں میں مسلم امہ نے مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیات، کورونا، غربت اور بےروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اس لیے قوموں کے درمیان اشتراک پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں