خوشخبری: کویت، تعمیرات کے شعبے میں بھی ویزے دینے کا خواہشمند


اسلام آباد: پاکستان کے 425 ڈاکٹرزاسی ہفتے کسی بھی دن کویت کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے۔

اسد طور پر حملہ کرنے والوں تک جلد پہنچ جائیں گے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ کویت 2011 کے بعد کا کامیاب ترین دورہ تھا۔

انہوں ںے بتایا کہ اس وقت فیملی، بزنس اور ڈاکٹرز کے ویزوں کے علاوہ پٹرولیم کی صنعت سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی کویت کے ویزے کھل گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں ںے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کویت کا دورہ کیا۔

نادرا کراچی نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بنائے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح نے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے ویزے بھی جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جو 30 لاکھ ویزے کھولنے کا اعلان کیا ہے اس میں سے 30 فیصد پاکستانیوں کے لیے مختص کیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا جی ڈی پی چار فیصد تک پہنچنے کی بنیادی وجہ غیر ملکی ترسیلات ہیں جن میں مزید اضافہ ہوگا۔

سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ہم دینے کو تیار ہیں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کویت میں 52 پاکستانی مختلف جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ پاکستانی قیدیوں میں سے اکثریت مشیات کے کیسز میں سزا یافتہ ہیں۔


متعلقہ خبریں