چینی ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر


چینی ویکسین لگوانے والوں کو یورپی یونین اور سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق منظور شدہ ویکسینز میں موڈرنا، فائزر،جانسن اینڈ جانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

اس اعلان کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ سعودی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ چینی ویکسین کو بھی فہرست میں شامل کریں کیونکہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر چین کی بنائے گئی ویکسین لگائی گئی ہیں۔

چین: کورونا کیسز میں اچانک غیر معمولی اضافہ

دوسری جانب ملائیشیا نے بھی چینی ویکسین سے متعلق سعودی عرب سے درخواست کی ہے اس کو منظور شدہ ویکسین کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ مارچ سے لے کر اب تک چین کی بنائی ہوئی ویکسین پاکستان سمیت 60 ممالک میں بھیجی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں عالمی ادارے صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کی ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دی تھی۔


متعلقہ خبریں