لیگی رکن اسمبلی اسماعیل گجر کی ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا


گوجرانوالہ: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کی گھریلو ملازمہ کائنات کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے جسم پر تشدد اور مزاحمت کے نشانات ہیں۔

یہ بات 16 سالہ کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ مقتولہ کی نعش پی ایم ایل (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر( ایم ایل اے) اسماعیل گجرکے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر کائنات کی موت خودکشی کی وجہ سے ہوتی تو گردن کی ہڈی ٹوٹ جاتی لیکن ایسا نہیں ہے۔

پیر کی صبح واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں سرونٹ کوارٹر سے برآمد ہونے والی پھندا لگی نعش کے بعد ن لیگ کے ایم ایل اے کے تین بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

16 سالہ گھریلو ملازمہ کائنات کے والد نے ایم ایل اے کی بہو اور تین بیٹوں پر اپنی بیٹی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا ۔

پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

پاکستان میں کم عمر گھریلو ملازمین کے ساتھ پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں