ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے متعلق عامر سے بات کروں گا، بابراعظم


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے محمد عامر بہت پسند ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے متعلق میں ضروران سے بات کروں گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر سے میری اب تک بات نہیں ہوئی ہے لیکن جب بھی ملاقات ہوئی میں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے کیا مسائل ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

عامر اور وہاب کو ٹیم میں واپس لایا جائے، کامران اکمل

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ٹیم کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ محمد عامر نے قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں