وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ خالد مقبول


کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی،حیدرآباد اور میرپورخاص کو آفت زدہ قراردیا جائے۔

گورنر راج نہیں لگ رہا، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے سندھ جل رہا ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ تاجر برادری کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرنے اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کے ٹیکسز معاف کیے جائیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبوں کی بات کو غداری کہنا غلط ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ریاست ماں ہے لیکن ہمارے شہر کو پیپلزپارٹی کی شکل میں ماں کا نہیں ایک ڈائن کا سامنا ہے۔

گورنر راج کہاں لگ رہا ہے؟ مجھے تو نہیں پتا، عمران اسماعیل

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجر برادری سب سے زیادہ محب وطن ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس دیتا ہے وہی محب وطن ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ترقی کرتا ہے تو پورا ملک ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ حکومت سندھ کے ساتھ اب تعاون نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعظم صاحب! آئین میں گورنر راج کا آپشن کس لیے ہے؟ اور کب استعمال ہونا ہے؟

پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا کہ تاریخ میں گورنر راج کا آپشن سب سے زیادہ بھٹو صاحب نے استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں