دلیپ کمار ، راج کپور کے مکانات کی ملکیت محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے نام منتقل

دلیپ کمار، راج کپور کے گھر خریدنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے دونوں مکانات کی ملکیت محکمہ آرکیالوجی خیبر پختونخوا کے نام منتقل کر دی گئی۔

ذرائع محکمہ آرکیالوجی کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے دونوں گھروں کے مالکان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

بالی ووڈ کے اداکار دلیپ کمار کا گھر پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں موجود ہے۔

دلیپ کمار، راج کپور کے گھر خریدنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

1930میں دلیپ کمار اپنا آبائی گھر چھوڑ کر بھارت کے شہر ممبئی چلے گئے تھے۔

دلیپ کمار نے ممبئی منتقل ہونے کے بعد 1988ء میں اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا۔ 2013ء میں بھارتی اداکار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا۔

کپور حویلی پشاور کے علاقے دلگران میں واقع ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد نامور سُپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اسی حویلی میں پیدا ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں