پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی


پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسینپاک ویکلانچ کردی گئی۔ پاک ویک کورونا ویکسین پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پاک ویک کی لانچنگ کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کوئی بیماری فیملی اور مذہب کو نہیں دیکھتی ، مسائل کے حل کیلئے فوری فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، اللہ کا کرم رہا دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں علم میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سال میں مکمل ویکسین پروڈکشن پاکستان میں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں،ملک کو نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر کی اشد ضرورت تھی،ایک نیا قانون پاس ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم بہتر کرنے کے ہر چیلنج میں موقع ملتا ہے، این آئی ایچ کے اگلے عروج کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری گہری دوستی ہے ، کورونا کی صورتحال میں بھی چین نےد وستی نبھائی ہے۔


متعلقہ خبریں