اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس چار سالوں کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل 13 جون 2017ء کو ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 191 پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز 47 ہزار 896 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی گھنٹوں کے دوران اس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

 

آج 32 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 294 پوائنٹس سے بڑھ کر 48 ہزار پوائنٹس سے زائد پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 54 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو کر 155 اعشاریہ 30 پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں