امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ


کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، بلا امتیاز احتساب اور انصاف میسرہو: وزیراعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے  استقبال کیا۔

آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک ایران اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بھی آگاہی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کے صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی واقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل باجوہ

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے امن کے قیام کی  خاطر ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ صوبے میں قیام امن وامان کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کیا جائے۔

آرمی چیف نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوران بریفنگ جوانوں اور افسران کے بلند حوصلوں کی بھی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں