آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بحالی کی منظوری

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی بحالی کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور 2029 میں کھیلی جائے گی جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28،26،2024 اور 30 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹی20ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گے،5 ٹیموں پر مشتمل 4 گروپ تشکیل دیئے جائیں گے،تمام گروپس میں پہلی 2 ٹیموں کے درمیان سپر 8 راوَنڈ کھیلا جائیگا۔

سپر 8 کے ناک آوَٹ مرحلے کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائیگا۔

پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

آئی سی سی میگا ایونٹس کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلہ رواں سال ستمبر میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں بورڈ ممبران کا یو اے ای میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری سے متعلق اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ یو اے ای میں ہوا تب بھی بھارت ہی ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کا میزبان رہے گا۔


متعلقہ خبریں