حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی: فضل الرحمان

حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی: فضل الرحمان

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی۔

 ایک پارٹی کو 9 جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکومت کو ناجائز و ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی سفر ہے اور سفر میں سواریاں اترتی و چڑھتی ہیں۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو دوست غلطی کر کے گاڑی سے اترے ہیں انہیں نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ اپنے ہی اپوزیشن کے ساتھیوں پر تنقید کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ جو دوست ہم سے الگ ہوئے وہ ہمارا ہدف نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف حکومت ہے۔

مزاحمت، مفاہمت کیلیے کررہے ہیں تو ہم آلہ کار کیوں بنیں؟ نیر بخاری کا استفسار

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تحمل کے ساتھ حالات کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور کراچی میں جلسے ہوں گے اور عوام میدان میں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں