انسانی چہرے پر پیدا ہونے والے تاثرات کی نقل اتارنے والا ربورٹ ایجاد


سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تخلیق کیا ہے جو انسانی چہرے پر پیدا ہونے والے تاثرات کی نقل اتار سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین نے یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔

ایوا نامی روبوٹ اپنے قریب موجود انسان کے چہرے پر موجود تاثرات کی ہو بہو نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی عرب: نوجوانوں نے پیانو بجانے والا ربورٹ تیار کر لیا

رپورٹ کے مطابق روبوٹ خوشی، غمی، غصے اور نفرت سمیت چھ تاثرات کا اظہار کر سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کا حامل بوٹ کیمرے کی مدد سے انسانی تاثرات کو ریڈ کر کے ہو بہو وہی تاثرات اپنے چہرے پر پیدا کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں