چینی ویکسین سائنو ویک کو عالمی ادارہ صحت کی منظوری مل گئی

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائنوویک کے ایمرجنسی میں استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ چینی ویکسین سائنو ویک پاکستان میں پہلے ہی بہت بڑے پیمانے پر شہریوں کو لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کردی گئی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائنو ویک چین کی تیار کردہ دوسری ویکسین ہے جس کے استعمال کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آج سائنو ویک کورونا ویکسین کے ایمرجنسی میں استعمال کو منظور کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین خریدنے والے ممالک، اس کے لیے فنڈنگ کرنے والوں، خریداری کرنے والی ایجنسیوں اور کمیونٹیز کو یقین دلایا جاتا ہے کہ سائنوویک تیاری، افادیت اور محفوظ ہونے کے عالمی معیار پر پورا اترتی ہے۔

کورونا ویکسین، 18 سال سے زائد عمر کے افراد رجسٹریشن کرائیں، اسد عمر

این سی او سی نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ جون میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں وطن پہنچیں گی جن میں چین کی تیار کردہ سائنو ویک بھی شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت اس سے قبل چین کی تیار کردہ پہلی کورونا ویکسین سائنوفارم کے استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔

چینی ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر

عالمی ادارہ صحت اس سے قبل فائزر و بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے علاوہ موڈرنا، جانسن اینڈ جانسن اور اسٹرا زینیکا کے ایمرجنسی میں استعمال کی منظوری دے چکا ہے۔


متعلقہ خبریں