کورونا:پاکستان میں1843نئےکیسز رپورٹ،مزید 80 اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید80اموات اور1ہزار843کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ24 ہزار667ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52ہے اور 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار51، خیبرپختونخوا 4 ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا کی بھارتی قسم کے 4 کیسز کی تصدیق

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار357، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار124، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 557، سندھ 3 لاکھ 19 ہزار447، بلوچستان 25 ہزار295، آزاد کشمیر 19 ہزار287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای سے آنے والے مسافروں کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں