راجن پور: ڈاکوؤں نے 2مغوی پولیس اہلکار چھوڑ دیئے


راجن پور کے کچے میں اغوا ہونے والی دو پولیس اہلکاروں کو ڈاکووں نے چھوڑ دیا ہے۔ ڈاکووں نے کچہ پولیس چوکی سے دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا۔

ذرائع کےمطابق ڈاکوؤں کےگرفتاررشتہ داروں کوپولیس چھوڑدے گی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثرحکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

پولیس اور ڈاکووں کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے۔ اغوا کار ڈاکووں کے رشتہ داروں کو چھوڑنے کے بدلے مغوی بازیاب ہوں گے۔

دونوں مغوی پولیس اہلکار تھانہ بنگلہ اچھا پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اغوا کار ڈاکوؤں کے عزیز رشتہ داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا۔

مقامی سرداروں کی سہولت کاری سے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان معاملات طئے ہوئے۔ پولیس نے ڈاکووں کے کمین گاہوں کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں