بگاٹی سے بھی تیز رفتار گاڑی میدان میں آ گئی


پہلی بار کروشیا کی ریماک کمپنی کی سی_ٹو کار کو 2018 میں پروٹو ٹائپ شکل میں دیکھا گیا تھا۔

کئی سالوں بعد ریماک نے  کم ترین وقت میں رفتار میں تیز ترین اضافے کی حامل الیکٹرک کار لانچ کر دی ہے۔ جس کی قیمت 38 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی 9.3 سیکنڈز میں ایک سو چھیاسی میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے. کمپنی کا دعوٰی ہے کہ کروشیا میں تیار کردہ ناویرا نے دنیا کی مشہور گاڑی بگاٹی سے زیادہ کھلی اور آرام دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2021 میں آنے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی فہرست جاری

ناویرا 150 نامی الیکٹرک گاڑی کم ترین وقت میں ٹاپ اسپیڈ حاصل کر سکتی ہے، چار اعشاریہ تین سیکنڈز میں گاڑی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے، نو اعشاریہ تین سیکنڈز میں گاڑی ایک سو چھیاسی میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

الیکٹرک گاڑی میں چار موٹرز نصب ہیں، جن کی مجموعی قوت انیس سو چودہ ہارس پاورہے۔ گاڑی تین سو چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار تک چل سکتی ہے، گاڑی میں ایک اعشاریہ چار میگا واٹ کی بیٹری نصب ہے جو صرف انیس منٹ میں اسی فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین نے ایک اور تیز رفتار ٹرین تیار کرلی

کمپنی کا کہنا ہے کہ صرف 150 گاڑیوں کو 2.45 ملین ڈالرز کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا، اور کوئی بھی گاڑی ایک جیسی نہیں ہو گی، کیونکہ کمپنی نے رنگوں اور ڈیزائن میں لامحدود ورائٹی پیش کی ہے۔ ہرگاڑی خریدنے سے پہلے کسٹمر کو کروشیا بلایا جائے گا۔ جہاں امریکہ سمیت دنیا بھر کے 19 ڈیلر موجود ہوں گے جو گاڑی کی فروخت میں مدد فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں