شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں اور میرے گزشتہ دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سے دوبارہ کام پر واپس آ رہا ہوں اور کورونا وائرس سے جلد صحتیابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی ہے۔ واضح طور پر ویکسین ہی کام کرتی ہے جو کورونا وائرس کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رواں سال مارچ میں ہی کرونا ویکسین لگوالی تھی۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں