ایران کے لڑاکا طیارے کی انخلا سیٹس کھلنے سے 2 پائلٹ جاں بحق


تہران: ایرانی فوج کے لڑاکے طیارے کی ہنگامی انخلا سیٹس کھلنے سے 2 پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے پر ایف 5 لڑاکا طیارے  کے پرواز بھرنے سے تھوڑی دیر پہلے انخلا سیٹس کھل گئیں۔

طیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ اور کو پائلٹ کی سیٹیں طیارے سے باہر نکل آئیں جس کی وجہ سے پائلٹس کا سر ہینگر روف سے بری طرح ٹکرانے سے دونوں پائلٹس کی موت مواقع ہو گئی۔

ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے انخلا سیٹس تیکنیکی غلطی سے کھل گئیں تاہم ایرانی فضائیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا 20 دنوں میں بگرام ائیر بیس خالی کرنےکا فیصلہ

لڑاکا طیارے میں انخلا سیٹس ہنگامی صورت میں بھرپور طاقت کے ساتھ طیارے سے باہر آتی ہے اور پھر اس پر لگا پیرا شوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں