گلگت بلتستان جانےکیلئے ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے ویکسی نیشن اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

شمالی علاقہ جات کے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ تیس سال سے زائد عمر کے مسافروں ویکسین  سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

انیس سے زائد عمر کے  افراد کو بہتر گھنٹے پہلے پی سی آرٹیسٹ کروانا ہوگا۔ ٹیسٹ رپورٹ دکھائے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔

مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد پاکستان میں ہیلتھ پروٹوکول اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر محفوظ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سی اے اے نے کہا کہ گلگت بلتستان جانے والی پرواز میں غیر ملکی سیاح، کوہ پیما اور ٹریکر تمام متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تعمیل کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

مذکورہ مقامات تک ہوائی سفر کے حوالے سے گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور رہائشیوں کو مذکورہ بالا شرائط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سی اے اے نے تمام ایئر لائن آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں محفوظ سیاحت کے لیے کووڈ 19 کی تازہ ترین ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔


متعلقہ خبریں