لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کافیصلہ


پنجاب پولیس نے ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لادی گینگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبند کرنے کے لیےایف آئی اے کو سفارشات بھجوادی گئی ہیں۔

سخی سرورسے لادی گینگ کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم لادی گینگ کے موبائل نمبروں پربیلنس لوڈ کرواتا تھا۔

آپریشن میں لگ بھگ 200 گاڑیاں اور 700 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران گینگ کی تلاش اور شناخت کے لیے بائیو میٹرک مشینوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز موجود ہے جو لادی گینگ کو تلاش کر رہی ہے۔

نامعلوم مقام پر روپوش لادی گینگ کے ارکان کی تلاش جاری ہے، جس کے دوران لادی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا۔

اغوا کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں