کینسر کامحفوظ علاج دریافت


برطانوی سائنس دانوں نے کینسر کے خلیات کو محفوظ طریقے سے ختم کرنے کے لیے شوگر بم تیار کر لیا۔ جو صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کے خلیوں کو چند سیکنڈ میں تباہ کردے گا۔

برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوا کے استعمال سے قریبی صحت مند خلیات اور ٹشوز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اس طریقہ کار کے تحت مریضوں کو نقصان دہ کیموتھراپی کرانے کی ضرروت بھی نہیں پڑ ے گی۔

رپورٹ کے مطابق کینسر کے ٹیومر کو تیزی کے ساتھ پھیلنے کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ سوئٹ بم، لائٹ کی صورت میں ٹیومر پرپھینکا جائے گا جس سے کینسر کے سیلز دھماکے خیز صورت میں تباہ ہوں گے، اس طریقہ کار کو SCNBD بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران ٹیومر میں شوگر کے خلیے چند سکینڈ میں تباہ ہوگئے تھے، اس طریقہ کار سے بریسٹ، پروسٹیٹ اور لنگ کینسر کا علاج بھی ممکن ہوگا۔ تاہم اس طریقہ کار کو دماغ کے عام کینسر کے علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

ریسرچر سیم بینسن کا کہنا ہے کہ شوگر بم دوا لائٹ سے انرجی حاصل کرتی ہے اور خلیے آکسیجن کو ہتھیار بنانے کیلئے توانائی کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ برین ٹیومر چیرٹی کے مطابق اس طریقہ کار سے صحت مند خلیو ں کو چھیڑے بغیر کینسرسے متاثرہ خلیوں کو نشانہ بنانا ممکن ہوگا۔

سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس نئےطریقہ کار سے کینسر سے شفایاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگا اور انہیں کیموتھراپی جیسے مشکل اور نکلیف دہ عمل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں