عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات: لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور حل تجویز

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات: لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور حل تجویز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

خوشخبری: کویت، تعمیرات کے شعبے میں بھی ویزے دینے کا خواہشمند

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران کراچی اور سندھ کی سیکیورٹی کی صورتحال کی بابت آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ نے اپنے دورہ کراچی کے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جس میں سندھ کی صورتحال کی بابت بھی تفصیلات درج ہیں۔

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، بلا امتیاز احتساب اور انصاف میسرہو: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش کردہ رپورٹ میں لا اینڈ آرڈر کے مسائل اور ان کے حل بھی تجویز کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے دورہ کویت کے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دس سال کے بعد کویت کے ویزوں کا پاکستانیوں کے لیے اجرا بڑی سفارتی کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں