کراچی: بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی: بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کی ہدایت بھی کراچی والوں کو ریلیف نہ دے سکی، شہرمیں بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شہر کے گنجان آباد رہائشی علاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی معطل ہونا معمول بن گیا۔

شہرمیں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے 31 مئی کو چیف ایگزکٹیو آفیسر کے الیکڑک کو طلب کیا تھا اور برہمی کا اظہارکیا۔

گورنر عمران اسماعیل نے حماد اظہر سے بھی رابطہ کیا تھا اور صورتحال کو بہتر بنانے اور کے الیکڑک کے معاملات میں بہتری لانے پر زور دیا تھا لیکن کراچی والوں کی زندگی میں کوئی سکون نہ آیا۔

مزید پڑھیں: گرمی سے بے حال کراچی لوڈ شیڈنگ کے شکنجے میں

ہم نیوز کے مطابق نارتھ  کراچی، نیوکراچی، پی آئی بی کالونی، صدر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاری سمیت پرانا گولیمارکے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری۔

شہرکے مختلف اضلاع میں اب بھی کئی کئی گھنٹے اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کے الیکڑک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں  ہوئی جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں کیبل فالٹس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

ہم نیوز نے تکینکی فالٹس کی تعداد اور نوعیت جانے کی کوشش کی تو ترجمان کے الیکڑک نے سوالات کا جواب دینے سے گریزکیا۔


متعلقہ خبریں