سری لنکا: تیل سے بھرا جہاز ڈوبنے لگا، سمندری حیات کو شدید خطرہ لاحق

سری لنکا: تیل سے بھرا جہاز ڈوبنے لگا، سمندری حیات کو شدید خطرہ لاحق

سری لنکا کے ساحل پر ایک ہفتہ قبل تیل اور کیمیکل سے بھرے کارگو جہاز کو لگنے والی آگ کے باعث جہاز ڈوبنے لگا جس سے ماحولیاتی تباہی اور سمندری حیات کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سنگاپور سے رجسٹرڈ ایکس پریس پرل گارگو جہاز میں تقریبا دو ہفتوں سے آگ لگی ہوئی تھی۔

جہاز کے ڈوبنے کے باعث ایندھن کے ٹینکوں سے سیکڑوں ٹن تیل سمندر میں جاسکتا ہے جس کے سبب آس پاس کی سمندری حیات تباہ ہوسکتی ہے۔

گذشتہ دنوں سری لنکا اور ہندوستانی بحری جہازوں نے مشترکہ طور پر آگ بجانے اور جہاز کو ڈوبنے سے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: سمندری طوفان سےجہاز ڈوب گیا، 127افرادلاپتہ

سمندر کی تیز لہروں اور مون سون ہواؤں کے باعث اس آپریشن میں مشکلات پیش آئی تھیں۔

سری لنکا بحریہ کے ترجمان کیپٹن انڈیکا سلوا نے بی بی سی کو بتایا کہ جہاز ڈوب رہا ہے۔ نیوی اہلکار سمندری آلودگی کو کم کرنے کیلئے جہاز کو گہرے سمندر میں اتارنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن جہاز کا پچھلا حصہ الگ ہوگیا۔

سری لنکا کے ماہر ماحولیات ڈاکٹر اجنتھا پریرا نے کہا کہ جہاز کے ڈوبنے سے “بدترین ماحولیاتی منظر نامہ” لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا  تمام خطرناک سامان ، نائٹرک ایسڈ اورجہاز میں موجود تیل کے ساتھ  اگر یہ ڈوبتا ہے تو یہ بنیادی طور پر سمندر کے پورے نچلے حصے کو تباہ کردے گا۔

ڈاکٹر پریرا نے کہا جہاز کو سمندر میں ڈوبنے سے پہلے غوطہ خوروں کو جہاز کی جانچ پڑتال کے لیے بھیجا جانا چاہیے تھا۔ ماحولیاتی مسائل اب ہمارے پانیوں میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں